• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے ووٹ کم اور ہمارے زیادہ ہیں، سعید غنی


وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کنٹونمنٹ انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے ووٹ کم اور ہمارے زیادہ ہیں، کراچی کے لوگوں نے ایم کیو ایم کو مسترد کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کراچی والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے کنٹو نمنٹ کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے لوگوں کو جتوایا ۔

سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے 6 کنٹو نمنٹ میں پہلے نمبر پر پیپلز پارٹی ہے، ہر آنے والے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ووٹ کم اور ہمارے زیادہ ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں نے ایم کیو ایم کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایم این اے کو جو فنڈز دے رہے ہیں اس پر وزیراعلیٰ نے کوئی مخالفت نہیں کی صرف طریقہ کار سے اختلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایک اور واردات ڈال رہی ہے، میڈیا کو مکمل طور پر اپنے قابو میں کرنے کے لئے کام کیا جارہا ہےصحافیوں کو اغوا، نوکریوں سے نکالا اور دباؤ ڈالا جائے گا۔

تازہ ترین