• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک پر آج بھی آمر پرویز مشرف کی روح مسلط ہے، حافظ حمد اللّٰہ


اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ آج پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ڈی ایم ترجمان نے کہا کہ پہلی بار پارلیمان کی پریس گیلری کے دروازے رپورٹرز اور صحافیوں پر بند کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی عمران خان اور ان کی حکومت کی شکل میں ملک پر آمر مشرف کی روح مسلط ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے مزید کہا کہ عمران خان قوم کو گھبرانا نہیں کا درس دے رہے ہیں مگر اُن کی حکومت نہتے صحافیوں اور رپورٹرز سے گھبرا گئی۔

تازہ ترین