تفتان(نمائندہ جنگ)پاک ایران تفتان میں زیروپوائنٹ گیٹ، بازارچہ، امیگریشن اور راہداری گیٹ کی بندش کے خلاف آل پارٹیز، لیبر یونین اور انجمن تاجران تفتان کی کال پر مظاہرہ کیا گیا اور این ایل سی گیٹ و پاکستان گیٹ کے قریب دھرنا دیا گیا ہے جس سے پاک ایران ٹرانزٹ ٹریڈ بھی معطل ہوگئی ہے ۔ ٹرانزٹ ٹریڈ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں غیرمعینہ مدت کے لیے دھرنا جبکہ آج سے تفتان بھر میں شٹرڈائون اور پہیہ جام کااعلان کردیا گیا۔شٹرڈاون اور پہیہ جام کی کال گزشتہ روز آل پارٹیز تفتان، لیبر یونین اور انجمن تاجران نے مشترکہ طور پر دی تھی۔