گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)تھانہ کوٹ لدھا اور قلعہ دیدار سنگھ کا سرپرائز وزٹ کرتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث اور شہریوں سے نا شائستہ رویہ رکھنے والے پولیس افسران اور جوانوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔ انھوں نے اس موقع پر پولیس افسران اور سائلوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے ۔