• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی وائرس کے خاتمے کے حوالے سے پیشگی اقدامات اُٹھانے کی ہدایت

پشاور ( جنگ نیوز )صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈینگی وائرس کے خاتمے / کنٹرول کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور میڈم گل بانو کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن، پی ڈی اے، محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم اور لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈینگی وائرس کے خاتمے / کنٹرول کے حوالے سے پیشگی اقدامات کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی گئی اور بتایا گیا کہ ڈینگی وائرس کے خاتمے / کنٹرول کے حوالے سے تمام ادارے متحرک ہیں اور محکمہ صحت کی ٹیمیں مختلف علاقوں سے پانی سے نمونے اکٹھے کر کے ڈینگی لاروا کے بارے میں معلومات حاصل کر رہی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور نے ٹی ایم ایز اور پی ڈ ی اے کے افسران کو ہدایت کی کہ اپنے علاقوں میں روزانہ کی بنیادوں پر ڈینگی وائرس کے خاتمے کے حوالے سے سپرے کریں اور محکمہ تعلیم کے افسران سکولوں میں طلباء کو ڈینگی وائرس سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں پانی کی ٹینکیوںکو ڈھانپ کر رکھیں۔ اور ائر کولر میں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور گھر میں کسی بھی جگہ یا برتن میں پانی کو کھلا نہ رکھیں او ر مکمل احتیاط برتیں تاکہ اس موذی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے انھوں کے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر ڈینگی وائرس پر قا بو نہیں پا یا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کو کنٹرول کر نے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔اور پشاور سے ڈینگی وائرس کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے
تازہ ترین