• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ نے تلخیاں بُھلا کر رمیز راجہ کو مبارکباد دے دی

قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ماضی کی تلخیاں بُھلا کر رمیز راجہ کو پی سی بی کا چیئرمین بننے پر مبارکباد دی ہے۔

محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین بننے پر بہت مبارک ہو۔

یاد رہے کہ ماضی میں رمیز راجہ اور محمد حفیظ میں کافی تلخیاں رہ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے نئی اننگز شروع کردیں، وہ احسان مانی کی جگہ تین سال کے لیے بلامقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 36 ویں چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ اپنے ماہرانہ تبصروں میں سخت مؤقف رکھنے والے رمیز راجہ کے پاس کرکٹ کی بہتری کے لیے روڈ میپ موجود ہے۔

رمیز راجہ ماضی میں بھی پی سی بی کے انتظامی امور میں شامل رہے ہیں ، 2000 کی دہائی کے اوائل میں وہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) توقیر ضیاء کے دور میں بورڈ کی ایڈوائزری کونسل کے رکن تھے، بعد میں انہیں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز بنا دیا گیا تھا۔ یہ عہدہ بعد میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) میں تبدیل ہوگیا تھا، وہ شہریار خان کے دور میں بھی سی ای او رہے ۔

تازہ ترین