• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کا کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج کی تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کا حکم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے نتائج کی تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے لاہور، راولپنڈی، ملتان اور پشاور کے نتائج کی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دیہی اور شہری علاقوں میں ووٹ بینک بڑھنے یا کم ہونے کے حوالے سے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بڑے شہروں میں امیدواروں کا چناؤ اور ووٹرز کے ساتھ پارٹی قائدین کا رویہ بھی رپورٹ میں شامل ہو گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے بعض شہروں کے پارٹی ذمے داران اسی حوالے سے آج کابینہ کے اجلاس کے بعد ملاقات بھی کریں گے۔

تازہ ترین