• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا پر پابندیوں کا بل ناکام ہوگا: امیر حیدر ہوتی

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ میڈیا آزاد نہیں ہوگا تو سیاست اور سچ بھی آزاد نہیں ہوگا، میڈیا پر پابندیوں کا بل ناکام ہوگا،جو لوگ یہ بل لانا چاہتے ہیں یہ ان کے زوال کا سبب بنے گا، اے این پی میڈیا کے ساتھ ہے۔

اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے نمائندہ وفد کی نیشنل پریس کلب آمد کے موقع پر اے این پی رہنماؤں نے ملک بھر سے آئے صحافی رہنماؤں سے اظہارِ یک جہتی کیا۔

امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ میڈیا کی آزادی کے لیے صحافی برادری کے ساتھ ہیں، یہ میڈیا کی آزادی نہیں پاکستانی قوم کی آزادی کا مسئلہ ہے، میڈیا آزاد نہیں ہو گا تو سیاست اور سچ بھی آزاد نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اے این پی پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہرمیڈیا کے ساتھ ہے، میڈیا پر پابندیوں کا بل جس کی بھی سوچ ہے ناکام ہو گا، جو لوگ یہ بل لانا چاہتے ہیں یہ ان کے زوال کا سبب بنے گا۔

تازہ ترین