پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے تیور بدلے ہوئے ہیں، نوٹس کا جواب دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیونیوز کے پروگرام’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ الیکشن میں الیکشن کمیشن کا رجحان واضح تھا۔
انہوں نے اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں الجھادیا ہے۔
عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو نوٹس کا جواب دیں گے۔