بالی ووڈ کے اداکار فردین خان کی ایک بار پھر فلموں میں واپسی ہورہی ہے اور وہ سنجے گپتا کی آئندہ آنے والی فلم وسفوٹ میں اداکار رتیش دیش مکھ کے ساتھ نظر آئیں گے۔
یاد رہے کہ فردین خان نے آخری بار فلم ’دلہا مل گیا‘ میں گیارہ برس قبل کام کیا تھا۔ فلم وسفوٹ، وینزویلا کی فلم راک پیپر، سیزرز کا آفیشل ری میک ہے۔
یہ فلم 85ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین غیرملکی زبان کی فلم کے طور پر منتخب ہوئی جس کے نتیجے میں وینزویلا کو وہاں داخلے کا موقع میسر آیا۔
فردین اور رتیش آخری بار ’ہے بے بی‘ نامی فلم میں اکٹھے نظر آئے تھے اور اب 14 برس بعد پھر فلم وسفوٹ میں یک جا ہورہے ہیں۔
سنجے گپتا کا کہنا ہے کہ وہ رتیش اور فردین کے ایک ساتھ کام کرنے پر خوش ہیں۔