• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شریف کے ویزے کیلئے دستاویزات جمع کروادی گئیں

کنگ آف کامیڈی عمر شریف کے امریکی ویزے کے لیے دستاویزات جمع کروادی گئیں۔

عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا کہ بیمار والد کو امریکا لے جانے سے متعلق امریکی ویزا کے حصول کے لیے دستاویزات جمع کروادی ہیں۔ 

بیٹے نے بتایا کہ عمر شریف کے ساتھ ان کی اہلیہ زریں غزل اور وہ خود بھی امریکا جائیں گے۔ 

جواد عمر کا کہنا تھا کہ ویزے کب موصول ہوں گے اس حوالے سے ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ عمر شریف کے بیرون ملک جانے کے سفری دستاویزات مکمل ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر ایئرایمبولینس کراچی پہنچ جائے گی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے علاج کے لیے حکومت سندھ نے فنڈز جاری کردیے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ عمر شریف کے اہل خانہ کے ویزے کا مسئلہ بھی جلد حل ہوجائے گا۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عمر شریف ہمارے عظیم فنکار ہیں، ان کے علاج کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین