• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وٹفورڈ کمیونٹی رہنماؤں کی جانب سے ڈاکٹر بشیر بٹ کی تعیناتی کا خیر مقدم

وٹفورڈ( نمائندہ جنگ)وٹفورڈ کمیونٹی رہنماؤں کونسلر عمران حمید ملک، پروفیسر امتیاز،پروفیسر بشیر بٹ، امجد امین بوبی ،عباس بٹ ، عاصم مرزا ، محمد علی بٹ،مطلوب حسین مغل، شفقت گیلانی، محبوب مغل، ماسٹر محمد سلیم، راجہ ظہور، راجہ آزاد کیانی و دیگر رہنماؤں نے سیکرٹری زراعت ڈاکٹر بشیر بٹ کو سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے، ان رہنماؤں نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتےہوئے کہا ہے کہ انہوںنے ایک محنتی شخص کو اس عہدہ پر تعینات کیا ہے جو سابقہ ادوار میںزراعت سمیت مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

تازہ ترین