• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی صدر نے قریبی ساتھیوں کے کورونا کا شکار ہونے پر خود کو قرنطینہ کرلیا

ماسکو(اے ایف پی /جنگ نیوز )روسی صدر ولادی میر پوٹن نے قریبی ساتھیوں کے کورونا کا شکار ہونے پر خود کو قرنطینہ کرلیا۔68 سالہ روسی صدر ولادی میر پوٹن نے اپنے وفد میں شامل متعدد ارکان کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر خود کو بھی قرنطینہ کرلیا ہے۔ روسی صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ولادی میر پوٹن بالکل صحت مند ہیں اور وائرس کا شکار نہیں ہیں تاہم قرنطینہ میں جانے کے بعد روسی صدر رواں ہفتے تاجکستان میں سیکیورٹی اجلاس میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

تازہ ترین