• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات آئندہ 10 برس میں اسرائیل کیساتھ ایک ٹریلین ڈالر کی تجارت کا خواہشمند

ابوظبی (جنگ نیوز )متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ اپنے معاشی تعلقات کو مزید بڑھانے کے کا خواہش مند ہے۔عرب میڈیا کے مطابق بلومبرگ نے معاشی امور کے وزیر عبدﷲ بن طوق کے حوالے سے کہا ہے اگلی دہائی میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی تجارت متوقع ہے۔تعلقات معمول پر آنے کے بعد دونوں ممالک نے 60 ابتدائی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔اماراتی وزیر نے کہا تھا کہ وہ اگلے دو برسوں میں مزید معاہدوں پر دستخط کی توقع کر رہے ہیں۔اماراتی وزیر عبدﷲ بن طوق نے امریکہ سے ایک ورچوئل کانفرس سے خطاب میں کہا کہ ہمارے درمیان 600 سے 700 ملین ڈالر کی باہمی تجارت ہو رہی ہے، ہمارے پاس اربوں ڈالر کے فنڈز ہیں جس کا اعلان دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ طور پر کیا گیا۔

تازہ ترین