• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عجلت میں سندھ اسمبلی اجلاس ملتوی کر کے اسپیکر نے جانبداری کا مظاہرہ کیا، اپوزیشن رکن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن جماعت ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نےاسپیکر آغا سراج درانی کی جانب سے منگل کو اجلاس اچانک ملتوی کرنے کے معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عجلت میں اجلاس کو ملتوی کرکے اسپیکر نے جانبداری کا مظاہرہ کیا ،اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی نے 11 بجے ہائوس میں آکر جلد بازی میں قواعد کے خلاف اجلاس ملتوی کردیا،عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہی اسپیکر اکثراپنے کاموں سے فارغ ہوکر اجلاس دو گھنٹے تاخیر سے شروع کرتے ہیں ۔

تازہ ترین