• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی بلوں سے متعلق عام آ دمی کی شکایات کا ازالہ کیا جائے، سینیٹ کمیٹی

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) سینیٹ قا ئمہ کمیٹی کا بینہ سیکریٹر یٹ نے نیپرا کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کے بلوں سے متعلق عام آ دمی کی شکایات کا ازالہ کیا جائے،ٹیرف ایشوز کی انکوائری کیلئے مشترکہ کمیٹی بنا نے کو تیار ہیں، گزشتہ روز رانا مقبول احمد کی زیرصدارت اجلاس میں چیئرمین اوگرا نے کہا کہ پاکستان میں پٹرول قیمت خطے میں سب سے کم ہے جبکہ چیئر مین نیپرا نے بریفنگ میں بتایا کہ اس وقت پا کستان میں قابل تجدید توانائی( Renewable) کو تناسب صرف تین فیصد اور پن بجلی کا تناسب 30فیصد ہے۔ اگر پن بجلی کو بھی قابل تجدید توانائی کی کیٹگری میں شامل کردیا جا ئے تو اس کے ملک کو بہت فوائد ہوں گے ، مستقبل میں ہمارا ہدف یہ ہے کہ قابل تجدید توانائی کا تناسب بڑھا کر60فیصد کیا جا ئے، سینیٹر مشتاق احمد نے سوال کیا کہ بجلی کے مہنگا ہونے کے کونسے عوامل ہیں ۔چیئر مین نیپرا نے جواب دیا کہ روپے کی قدر میں کمی بھی ایک بڑا فیکٹر ہے۔گردشی قرضہ اس لئے ہے کہ حکومت عوام کوسبسڈی دیتی ہے۔ چیئر مین کمیٹی نے تجویز دی کہ توا نائی اور پٹرولیم ٹیرف کی منظوری کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہونا چاہئے ،سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پا کستان شمسی تونائی کیلئے موزوں ترین ملک ہے۔

اہم خبریں سے مزید