• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں کینسر کے انقلابی کلینیکل ٹیسٹ کا آغاز

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس سارے ملک میں کینسر کی تشخیص کا ایک ایسا سلسلہ شروع کر رہی ہے جسے انقلابی قرار دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس ٹیسٹ سے کینسر کی پچاس سے زائد مختلف اقسام کی علامات ظاہر ہونے سے قبل تشخیص ممکن ہو گی۔ برطانیہ میں ہیلتھ کیئر کے قومی ادارے کی نگرانی میں کینسر کے ٹیسٹ کا نام گیلری ٹیسٹ ہے۔ بظاہر یہ ایک خون کا سادہ سا ٹیسٹ ہے لیکن اسے ایک بریک تھرو کلینیکل ٹیسٹ قرار دیا گیا ہے۔ یہ ٹیسٹ امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک بائیو کمپنی نے اپنی لیبارٹری میں ڈیزائن کیا ہے۔ اس ٹیسٹ میں ہزاروں رضا کاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ نیشنل ہیلتھ سروس کی کوشش ہے کہ گیلری ٹیسٹ کے لیے کم از کم ایک لاکھ چالیس ہزار رضاکاروں کے خون کے نمونے جمع کیے جائیں اور پھر ان کے کلینیکل ٹیسٹ مکمل کر کے ایک جامع رپورٹ مرتب کی جائے۔ اس مقصد کے لیے موبائل ٹیسٹنگ کی سہولت آٹھ مقامات پر فراہم کی گئی ہے۔

تازہ ترین