• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط ہاتھوں میں پڑا ہیرا بھی محض ایک پتھر ہوتا ہے: علیزے سلطان کا مبہم بیان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی معروف اداکار فیروز خان سے طلاق کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان اکثر و بیشتر شہہ سرخیوں کا حصہ بنی رہتی ہیں۔

علیزے سلطان نے 2022 میں اداکار فیروز خان پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کرکے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ بعدازاں دونوں بچوں سلطان اور فاطمہ کی کفالت اور نان نفقہ کے لیے اداکار پر مقدمہ اور سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتی دکھائی دیتی ہیں۔

اب حال ہی میں علیزے سلطان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی ہے، جس میں انہیں گاڑی چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے پس منظر میں اداس دھن بھی سنی جاسکتی ہے جبکہ ریل کے کیپشن میں انہوں نے مبہم کیپشن لکھا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ غلط ہاتھوں میں پڑا ہیرا بھی محض ایک پتھر بن جاتا ہے۔

اس پوسٹ پر فیروز خان کے مداحوں نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے علیزہ سلطان سے اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا مطالبہ کیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کمنٹس میں تبصرہ کیا کہ ہاں، فیروز خان ہیرا تھے اور اب وہ درست ہاتھوں میں ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ زینب فیروز ہیرا ہیں اور صحیح ہاتھوں میں ہیں۔ ایک اور کمنٹ میں کہا گیا کہ کیا آپ وکٹم کارڈ کھیلنا بند نہیں کر سکتیں؟

انٹرٹینمنٹ سے مزید