• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ملاقات کب تک متوقع ہے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان بیجنگ میں ملاقات اپریل میں متوقع ہے۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور چین کے تعلقات میں بہتری تائیوان اور یوکرین کے تنازعات کے خطرات کو کم کر سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ملاقات کو ٹرمپ نے ’انتہائی کامیاب‘ قرار دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے ٹیرف، تجارتی تاخیر اور پاک امریکا تعلقات کی وجہ سے بھارت اور امریکا کے تعلقات متاثر ہوئے اور اب بھارت بیجنگ کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ٹرمپ نے گزشتہ سال نومبر میں ’جی 2‘ کی اصطلاح سے امریکا اور چین کو 2 عظیم طاقتیں قرار دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت ٹرمپ کی ثالثی اور جی 2 کے حوالہ کو قبول نہیں کر رہا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ امریکا اور چین کے مضبوط تعلقات سے بھارت کی اقتصادی اور سفارتی پوزیشن کمزور ہوسکتی ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین کے تعلقات بہتر ہونے پر بھارت دونوں ممالک کے دباؤ کا شکار ہو جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید