پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی اور قیادت کی تعریف کر دی۔
مریم نواز نے حال ہی میں صوبائی انتظامیہ کے ساتھ ایک ملاقات کی جس میں انہوں نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو صوبے بھر میں میں موجود گٹروں پر ڈھکن لگانے اور حادثات سے بچنے کے لیے سڑکوں کی نالیوں کی مرمت کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
صبا قمر نے اس وائرل ویڈیو کلپ کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں پچھلے کچھ عرصے سے پورے پنجاب میں ہونے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ کر رہی ہوں۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ مریم نواز کی حالیہ تقریر میں بہتری کے لیے حقیقی عزم جھلک رہا ہے۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ بہتر حکمرانی اور عوامی بہبود کے لیے کیے گئے کسی بھی اقدام کو سراہا جانا چاہیے۔
اُنہوں نے لکھا کہ ترقی سے سب کو فائدہ ہوگا اور مجھے امید ہے کہ یہ مثبت سلسلہ پنجاب اور اس کے عوام کے لیے جاری رہے گا۔