• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ عمیر کی ٹک ٹاک پر ڈانس ویڈیوز وائرل، صارفین شدید برہم

— اسکرین گریبز
— اسکرین گریبز

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور سے مشابہت رکھنے کے سبب شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی معروف اداکارہ سارہ عمیر کی ٹک ٹاک پر ڈانس ویڈیوز وائرل ہوگئی، جس کے بعد صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

2008 میں پی ٹی وی کے ڈرامے ’تھوڑا سا آسمان‘ سے شوبز میں قدم رکھنے والی سارہ عمیر کو بالی ووڈ سے غیر معمولی دلچسپی کے باعث بھی جانا جاتا ہے۔

اس سے قبل انہیں کرینہ کپور کے انداز کی نقل اور ان کے مکالمے دہراتے بھی دیکھا گیا۔ حالیہ دنوں میں وہ مشہور بالی ووڈ گانوں پر ڈانس ریلز بنا کر ٹک ٹاک پر شیئر کر رہی ہیں۔

اگرچہ ٹک ٹاک پر سارہ عمیر کی بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں جو انہیں پسند کرتے ہیں، تاہم ان کی حالیہ تبدیلی پر کئی مداحوں نے ناراضی کا اظہار کیا ہے اور ان کے ڈانس کو نامناسب قرار دیا ہے۔

بیشتر صارفین کے مطابق اداکارہ سادگی میں زیادہ خوبصورت لگتی ہیں۔ طلاق کے بعد اس طرح دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ سارہ عمیر نے ہدایت کار محسن طلعت سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرلی تھی، ان کے 2 بیٹے ہیں۔ تاہم طلاق کے بعد انہوں نے شوبز میں دوبارہ قدم رکھا ہے۔ انہوں نے گزشتہ برس اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید