• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:قتل کے 12 مقدمات میں ملزمان کی اپیلوں کی سماعت،متعدد بری

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان ڈویژن بینچ نے 12قتل ریفرنسز میں سزا پانے والے ملزمان کی اپیلوں، جب کہ ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ سلمہ بی بی کی ملزم تاج محمد کی بریت کے خلاف اپیل ملزم کے وفات پانے کی وجہ سے واپس لے لی گئی اللہ دتہ نے محمد اعظم کی ببریت کے خلاف اپیل دائر کی تھی جو خارج ہوگئی ملزمان نازک حسین اور ڈھولن کی بریت کے خلاف اپیلیں بھی خارج کردی گئیں۔ملزمان آصف علی، آصف شاہ، محمد نواز عرف ماجا، محمد آکاش عرف کاشی، محمد خلیل، عبدالغفور، الطاف حسین، محمد اشرف، محمد شعیب، محمد اختر اور محمد نعیم کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ملزمان محمد شعبان، محمد امجد، قیصر عباس اور دلبر کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔
تازہ ترین