• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے 3 لاکھ روپے بٹورنے والے ملزم کو جیل بھجوا دیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بیرون ملک دبئی ملازمت کے ویزے پر بھجوانے کے عوض 3 لاکھ روپے بٹورنے والے ملزم کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظورکرتے ہوئے اسے جیل بھجوا دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد اکمل کے خلاف مدعی محمد ایاز نے دوبئی ملازمت کے ویزہ پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر تین لاکھ روپے بٹورنے کا مقدمہ درج کیا گیا ملزم نے مدعی کو دوبئی تو بھجوایا لیکن ویزہ فراہم نہیں کیا جس پر وہ ایک ماہ بعد پاکستان واپس آگیا ملزم کو 9 ستمبر کو حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا ہے جس سے تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی نہیں ہے اس لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے۔
تازہ ترین