• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

القاعدہ جلد امریکا پر ایک حملہ کریگی، ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی


امریکی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ القاعدہ جلد امریکا پر ایک حملہ کریگی۔

سیکورٹی سمٹ سے خطاب میں کہا کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد القاعدہ کا خطرہ بڑھ گیا، القاعدہ کو حملے کی صلاحیت حاصل کرنے میں ایک سے دو سال لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کو مانیٹر کرنے کی صلاحیت کم ہوگئی، دوبارہ رسائی کےلیے راستے تلاش کررہے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے ڈیوڈ کوہن نے بھی دہشتگردی کے خطرات بڑھنے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند سالوں میں القاعدہ کے علاوہ داعش خراساں بھی حملےکرسکتی ہے۔

تازہ ترین