• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شریف کی طبیعت میں خاص بہتری نہیں آئی: بیٹا جواد شریف

لیجنڈری اداکار عمر شریف کے بیٹے جواد شریف کا کہنا ہے کہ والد کی طبیعت میں خاص بہتری نہیں آسکی ہے، اہلیہ زریں غزل کہتی ہیں کہ امریکی قونصلیٹ سے درخواست کی ہے کہ ویزہ آج ہی جاری کیا جائے۔

ملک کے لیجنڈری کامیڈین اور اداکار عمر شریف کے بیٹے جواد شریف نے بتایا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ والد ایئر ایمبولینس میں سفر کر سکتے ہیں۔

جواد شریف کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی طبیعت میں خاص بہتری نہیں آسکی ہے۔

دوسری جانب عمر شریف کی اہلیہ زریں غزل نے بتایا کہ عمر شریف کے ویزے سے متعلق امریکی قونصلیٹ سے رابطے میں ہیں، ہم سے قونصلیٹ نے جو دستاویزات مانگی تھی وہ کل ہی دے دی تھیں۔

زریں غزل کا مزید کہنا ہے کہ عمر شریف کے ویزے کے لیے وزیرِ اعظم آفس کو بھی پیغام بھیجا ہے، بتایا گیا ہے کہ اس پر کام ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے۔

تازہ ترین