• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضا علی نے جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کردی

پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل ہیں اور جلد صحتیابی کیلئے انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

فضا علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں جس میں انہیں بیٹی کے ہمراہ ماسک لگائے اسپتال میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی جلد مکمل صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں تاریخ 3 ستمبر درج ہے لیکن انہوں نے اپنی ناساز طبیعت کے حوالے سے مداحوں کو آج بتاتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

تازہ ترین