مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائےاطلاعات کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی ممبر کنول شوذب، نفیسہ شاہ کے علاوہ وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں میڈیا ہاؤسز اور صحافتی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوئے جس میں پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل زیربحث آیا۔
نون لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاکہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر ابہام کی وجہ سے اجلاس بلایا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ اجلاس میں وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا تھا کہ تجاویز ہیں، مسودہ نہیں۔
مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اطلاعات کی کمیٹی کا مؤقف تھا کہ مسودہ اور شراکت داروں کا نقطۂ نظر ہونا چاہیئے۔