• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب لاہور نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانےوالی کمپنی سے رقم برآمد کرلی


قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والی کمپنی سے کروڑوں روپے کی رقم برآمد کرلی۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب شہزاد سلیم نے11 کروڑ 64 لاکھ روپے کا چیک سرکاری بینک کے حوالے کردیا۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ کمپنی نے2017 میں قومی بینک سےجعلی لیٹر آف کریڈٹ سےکروڑوں روپے نکلوائے تھے، مرکزی ملزمان کے خلاف 2017 میں ریفرنس بھیجا گیا تھا۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان سے پلی بارگین کے ذریعے کروڑوں روپے برآمد کیے۔

 ترجمان نیب  کا کہنا ہے کہ نیب 4 سال کے دوران بدعنوان عناصر سے اب تک 535 ارب روپے وصول کرچکا ہے۔

تازہ ترین