• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد، نمبر گیم شروع

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی یا نہیں؟ اس کے لیے نمبر گیم شروع ہوگیا۔

تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے حزبِ اختلاف کو 33 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

اسمبلی میں حزبِ اختلاف کے اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان کی تعداد 23 اور حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان کی تعداد 41 ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات حزب اختلاف کے 16 ارکان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عدم اعتماد کی تحریک کے ردِ عمل میں کہا ہے کہ مجھے عدم اعتماد کی تحریک کی پرواہ نہیں ہے، اگر میری جماعت اور اتحادی میرے ساتھ ہیں تو اپوزیشن سے فرق نہیں پڑتا۔

قومی خبریں سے مزید