• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں متعین چینی سفیر زینگ زیگوانگ پارلیمان میں داخل نہ ہوسکے

لندن(پی پی آئی) برطانیہ میں متعین چینی سفیر زینگ زیگوانگ کو ملکی پارلیمان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ چینی سفیر کی بدھ کے روز برطانوی پارلیمان میں ایک ملاقات طے تھی۔ ہاؤس آف کامنز کے اسپیکر لندسے ہوائل کا کہنا تھا کہ چینی سفیر زینگ زیگوانگ کا پارلیمان میں داخل ہونا ’مناسب‘ نہیں کیوں کہ چین نے سات برطانوی اراکین پارلیمنٹ پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ ان ساتوں اراکین پارلیمان نے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے حوالے سے بیجنگ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
تازہ ترین