• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوری بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں،وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت

لاہور(ایجنسیاں‘ٹی وی رپورٹ)وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف پنجاب کی سیاسی ٹیم نے ملاقات کی اور صوبے میں سیاسی اور انتظامی محاذ پر درپیش چیلنجز پرگفتگو کی۔عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو بلدیاتی انتخابات کی فوری تیاری کا حکم دیتے ہوئے امیدواروں کی تلاش کی ہدایت کردی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے لیے ابھی سے امیدوار تلاش کیے جائیں ‘ اچھےکردار کے مالک‘عوامی مقبولیت والے امیدوار سامنے لائے جائیں۔وزیراعظم نے سابق دورحکومت میں بنےجعلی ووٹوں کامعاملہ الیکشن کمیشن میں اٹھانے کی ہدایت بھی کردی۔آئندہ بلدیاتی انتخابات سےمتعلق وزیراعظم نے گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ ہر ماہ پارٹی کارکنوں سےایک بارملاقات کریں گے۔ دریں اثناءوزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں انتظامی ڈھانچے کو مزید موثر اور عوام کو اشیائے خوردنی کی کم قیمت پر فراہمی یقینی بنائی جائے‘ تھانوں تک عوام کی رسائی اور ان کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے جامع طریقہ کار وضع کیا جائے، پولیس سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے یہ ہدایت بدھ کو یہاں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔
تازہ ترین