• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں کامیابی عوام کا اعتماد ہے‘ پی ٹی آئی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیبر ونگ سردار افضل تاجک نے وارڈ نمبر 5پی ٹی آئی کے امیدوار شفیق بھٹی، صدر ڈاکٹر منیر بلوچ، جنرل سیکرٹری باری بڑ یچ، ترجمان محمد آصف ترین،عالم کاکڑ، اسرار کاکڑ، زبیر اکاخیل و دیگر کے اعزاز میں چائے پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر سردار افضل تاجک نے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بلوچستان سمیت ملک بھر میں عوام نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے یہ ثابت کردیا کہ پی ٹی آئی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے ملک بھر میں سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کیں جو عوام کے پی ٹی آئی کے چیئرمین پر اعتمادکا مظہر ہے۔
کوئٹہ سے مزید