• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں: ٹریلر اور گاڑی میں ٹکر، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی


پنجاب کے ضلع لودھراں میں واقع پل بازاری پر ٹریلر اور گاڑی میں تصادم ہوا ہے۔

لودھراں پولیس کے مطابق ٹریلر اور گاڑی میں ہونے والی ٹکر کے نتیجے میں 3 افرادجاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔

لودھراں پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے میں ماں، اس کی بیٹی اور بیٹا جاں بحق ہوئے ہیں، گاڑی میں 6 بچوں سمیت 13 افراد سوار تھے۔

لودھراں پولیس نے مزید بتایا ہے کہ حادثہ گاڑی کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا ہے۔

تینوں جاں بحق افراد کی لاشوں اور 10 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین