• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹھان کے علاوہ شاہ رخ کس فلم میں مصروف؟ نام سامنے آگیا

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان فلم پٹھان کے ساتھ ساتھ اپنی ایک اور فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جس کا نام سامنے آگیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور اداکارہ نیانتھرا اس فلم میں مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ 

اس سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے ممبئی کے ایک میٹرو اسٹیشن کو فلم کی شوٹنگ سے متعلق اجات لینے کے لیے درخواست دی گئی تھی۔ 

مذکورہ درخواست میں فلم کا نام "لائن" بتایا گیا تھا، تاہم اس بارے میں یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ اس فلم کا حتمی نام لائن ہی ہوگا یا نہیں۔ 

خیال رہے کہ فلم زیرو میں آخری مرتبہ دکھائی دینے والے شاہ رخ خان حال ہی میں اپنی فلم پٹھان کی عکس بندی میں مصروف تھے۔ 

ان سے متعلق کہا جارہا ہے کہ وہ اس کے علاوہ بھی ایک اور پروجیکٹ میں مصروف ہیں جس کا نام ممکنہ طور پر لائن ہے اور اس میں جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ نیانتھرا بھی مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گی۔ 

علاوہ ازیں شاہ رخ خان اور نیانتھرا کی شوٹنگ کی تصاویریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی تھیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید