• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 980 نئے کیسز، 14مریضوں کا انتقال

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء میں مبتلا 14مریض انتقال کرگئے جبکہ 980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 10794 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20313 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں980 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 4.8 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں14 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 7224 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک5818191 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 448030 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 10794 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 411317 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91.8 فیصد ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس وقت 29489 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 28820 گھروں میں، 33 آئسولیشن سینٹرز میں اور 636 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ567 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 55 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ 980 نئے کیسز میں سے 389 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 119، ضلع جنوبی 97، ضلع وسطی63، ملیر 47، کورنگی 35 اور ضلع غربی سے 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح حیدرآباد 107، شہید بے نظیر آباد 40، سانگھڑ 35، خیرپور 33، بدین 32، جامشورو 31، ٹنڈو محمد خان 30، ٹنڈو الہ یار 29، مٹیاری اور نوشہرو فیروز 27 ۔ 27، میرپورخاص 26، کشمور اور تھرپارکر 23 ۔ 23، قمبر اور عمرکوٹ 18۔ 18، شکارپور 14، گھوٹکی اور سکھر 13۔ 13،جیکب آباد 11، لاڑکانہ 10، دادو 5 اور ٹھٹھہ سے ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔  

تازہ ترین