• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو ٹیکس جمع ہوگا وہ لندن نہیں جائے گا بلکہ عوام پر لگے گا، صداقت علی عباسی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ جو ٹیکس جمع ہوگا وہ سرے محل یا لندن نہیں جائے گا بلکہ عوام پر لگے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے 10.5 فیصد کیا تھا۔

صداقت عباسی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں تیل مہنگا ہورہا ہے، اگر سستا تیل دیں گے تو کسی نہ کسی طرح عوام کی جیب سے پیسہ کہیں نہ کہیں نکالنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کہتے تھے کرپشن کو روکیں، ماضی کی حکومتیں کرپشن میں ملوث تھیں، ماضی کی حکومتیں عوام پر ظلم کرتی تھیں اور منی لانڈرنگ کرتی تھیں۔

صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے بجٹ میں ایک روپے کا خسارہ نہیں کیا۔

تازہ ترین