• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوشنبے میں وزیراعظم کی اہم ملاقاتیں ہوئیں، مرکز افغانستان رہا، وزیر اطلاعات

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے دوشنبے میں وزیراعظم عمران خان کے دورے کا احوال بتایا اور کہا کہ وزیراعظم کی اہم ملاقاتیں ہوئیں جن میں زیادہ مرکز افغانستان رہا۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خطے اور علاقے کے تمام ممالک متفق ہیں کہ افغانستان میں مستحکم حکومت ہونی چاہیے، تمام رہنماؤں کا اتفاق ہے کہ افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تمام رہنما متفق ہیں کہ افغانستان سے مل کر کام کرنا ہے، افغانستان میں سب کی شمولیت کے ساتھ حکومت کے لیے آگے بڑھنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان اس وقت ایک دوراہے پر کھڑا ہے، وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ افغانستان استحکام کی طرف نہ گیا تو خطے پر بڑا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

فواد کا کہنا تھا کہ تمام لیڈرشپ کو افغانستان کی صورتحال کا ادراک ہے، افغانستان کے ہمسائے افغانستان میں استحکام کا عزم کیے ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید