• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: میڈيا اتھارٹی بل کیخلاف فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے تحت اجلاس دوسرے روز بھی جاری


سینیئر صحافیوں اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے مجوزہ بل لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

میڈيا اتھارٹی بل کے خلاف فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے تحت لاہور پریس کلب میں اجلاس کے دوسرے دن شرکا نے قرار دیا کہ یہ بل آزادی صحافت اور آزادی اظہار کا گلا گھونٹنے کی کوشش ہے۔

پی پی پی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے یقین دلایا کہ ان کی جماعت دل سے صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کا ثبوت اسلام آباد دھرنے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شرکت تھی۔

پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار نے کہا کہ وہ سب اس بل کے خلاف متحد ہیں، پی ایف یو جے کے جنرل سیکریٹری ناصر زيدی نے کہا کہ یہ ڈنڈا قانون ہے اور ایسی اتھارٹی کو تسلیم نہیں کریں گے۔

تازہ ترین