کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ڈی اے چورنگی کے قریب دو ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔
متحدہ عرب امارات میں نیا سول قانون نافذ کر دیا گیا۔ عرب امارات میں 18 سال کی عمر قانونی بلوغت قرار دے دی گئی۔
کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کے ساتھ گزرتی ’مرزا آدم خان روڈ‘ لیاری کی وہ سڑک ہے جو خاصے طویل وقت سے حکومت کی آنکھ سے اوجھل ہے۔
جنرل اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فاطمہ کی حالت میں نمایاں بہتری، وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا، آکسیجن سپورٹ جاری ہے، ہیمو ڈائنامکس بھی مستحکم ہیں۔
سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اس وقت ایندھن پر تقریباً 80 روپے فی لیٹر ٹیکس عائد ہے۔
جو لوگ مناسب نیند نہیں لیتے، انہیں ذہنی صحت کے مسائل اور دل کی بیماری، ٹائپ 2 ذیابیطس اور کینسر جیسے جسمانی امراض کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
بچے کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ نرسری کے عملے نے ہمارے بیٹے کو لڑکی سے تبدیل کیا ہے، پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے نرسری کے عملے کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔
ملک بھر کے ایئرپورٹس پر جدید اسکیننگ مشینز نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے نیٹو کے جی ڈی پی کو بڑھا کر 5 فیصد تک پہنچایا۔
حکومتِ سندھ نے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پرنسپل کے عہدوں پر بڑے پیمانے پر ایڈجسٹمنٹس اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ پابندی کے شکار وینیزویلا پر تیل کی دنیا میں کسی بھی جگہ ترسیل پر پابندی ہے۔
برطانیہ میں انسانی اسمگلرز کو کشتیاں اور انجن فراہم کرنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی۔
بھارت میں مودی حکومت کا مسلمانوں کو جبر کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
بنگلا دیش نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے بتایا کہ آئی سی سی کے خط کا جواب آج رات یا کل تک دیا جائے گا۔
امریکا میں ایک گائے کو جمی ہوئی جھیل میں برف ٹوٹنے کی وجہ سے اس میں گرنے کے بعد ریسکیو کرلیا گیا۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد میںخاتون مبینہ غفلت کے باعث جاں بحق ہوگئی۔
پاکستان نے 3 ٹی 20 انٹرنیشنل کی سیریز کے پہلے مقابلے میں میزبان سری لنکا کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔