• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 افراد کی لاشیں ملیں، کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں 5 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں5 افراد جاں بحق ،5 افراد کی لاشیں ملیں ، تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب کمپنی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 32سالہ محنت کش وقاص جاں بحق ہوگیا، ناظم آباد نمبر ایک چاولہ مارکیٹ کے قریب گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے مزدور 43 سالہ محمد عمران جاں بحق ہوگیا ،چا کیواڑہ میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 35 سالہ نوجوان عبدالسلام جاں بحق ہوا، دریں اثنامحکمہ موسمیات کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 40 سالہ اکرم اللہ اور ریلوے ٹریک پر ٹرین سے کٹ کر 80 سالہ اختر حسین جاں بحق ہوئے ، بلدیہ نمبر 8فیضان مصطفٰی مسجد کے قریب گھر کی سیڑھیوں سے گرکر 10سالہ اسد جاں بحق ہوگیا، علاوہ ازیں طارق روڈ لبرٹی سگنل کے قریب 60 برس کے شخص کی لاش ملی فوری طو رپر شناخت نہیں ہوسکی، نیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب سے 40برس کے شخص کی لاش ملی جسےسرد خانے منتقل کردیا گیا، عیسیٰ نگری کارپیٹ مارکیٹ کے قریب 40 برس کے شخص کی لاش ملی ، شناخت نہیں ہوسکی، فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں واقع اسپتال کے قریب نامعلوم شخص کی لاش ملی ،ناظم آباد نمبر دو میں 60برس کے شخص کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق متوفی چلتے چلتے گر گیا تھا،ڈاکٹرز نے ابتدائی رپورٹ میں موت کو طبی قرار دیا ہے ۔

تازہ ترین