• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ عظیم دوم کے میڈلز بکس کے اونرکا پتہ لگانے کیلئے آن لائن اپیل

لندن ( پی اے ) ایک خاتون نے جنگ عظیم کےچھ میڈلز کے بکس کے اونر کا پتہ لگانے کیلئے آن لائن اپیل لانچ کی ہے۔ یہ بکس ایک گولف کورس سے ملا تھا۔ کمبرلی فارنسورتھ نےکہاکہ یہ بکس اس کے ایک فرینڈ نے دریافت کیا تھا جو رامسڈیل پارک گولف کورس نوٹنگھم شائر میں اپنی گیند تلاش کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ویٹرن کی فیملی کو تلاش کرنے میں مشکلات کے بعد کمبرلی نے تلاش کو وسیع تر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کارخ کیا۔ گولف کورس کی مینجمنٹ نے اس بکس کی دریافت کو شاندار اور غیر معمولی قرار دیا ہے۔ یقین کیا جاتا ہے کہ یہ کلکشن آرتھر جیمز سکاٹ سے تعلق رکھتی ہیں جنہوں نے رائل نیوی میں خدمات انجام دی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے فرینڈ کو چند سال قبل گولف کورس میں گیند کی تلاش کے دوران جھاڑیوں سے یہ بکس ملا تھا ۔ میڈلز میں ڈسٹینگوشڈ سروس کراس ‘ بیٹل آفبریٹن سٹار اور اٹلانٹک اینڈ پیسفک سٹارز شامل ہیں۔ بکس میں ایک نوٹ بھی ہے جس میں میڈلز کی لسٹنگ اور دسکرپشن درج ہے۔ اس میڈلز بکس کے اونر اور فیکملی کو تلاش میں مدد آفر کرنے والی 22 سالہ خاتون نے کہا کہ پولیس کو نوٹیفائی کر دیا گیا ہے اور میڈلز کے گم ہونے یا چوری ہونے کی کوئی رپورٹس نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میںاور میرے پارٹنز نے منسٹری آف ڈیفنس ( ایم او ڈی)‘ دی رائل برٹش لیجن اور میڈل سپیشلسٹس سمیت مختلف آرگنائزیشنز تک رسائی کی ہے ۔ نوٹنگھم شائر سے تعلق رکھنے والی مس فارنسورتھ نے کہا کہ ایک ایکسپرٹ کو یقین ہےکہ آرتھز جیمز سکاٹ لنکن شائر برگ سے تعلق رکھتے تھے۔ یہ میڈلز غیر معمولی ہیں اور میں ان میڈلز کو اس کے اونر تک واپس پہنچانے کی خواہاں ہوں جو ایک شاندار سولجر فیملی کے ہیں۔ لیکن ہم اس کوشش میں ابھی تک ناکام ہیں اور اس لیے اب ہم نے اس امید کے ساتھ سوشل میڈیا کا رخ کیا ہے کہ کوئی اس نام کو جانتا ہو یا اس فیملی کو جانتا ہو جو انمیڈلز کی تلاش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ میڈلز اس کی اونر ویٹرن فیملی کو واپس مل گئے تو یہ غیر معمولی ‘ گراں قدر اور ناقابل یقین کام ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ میڈلز اس فیملی کیلئے انتہائی جذباتی ہیں جو اس وراثت کو جاری رکھنا چاہتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ میڈلز میرے نہیں ہیں کہ میں انہیں اپنے پاس رکھوں یا کسی کو دے دوں ہم ان کی نگرانی گریں گے اور اس کی اونر فیملی کی تلاش جاری رکھیں گے۔ رامسڈیل پارک گولف سینٹر کی جنرل مینیجر تھریسا پلمر نے کہا کہ یہ ایک انتہائی شاندار اور غیر معمولی کہانی ہے ۔ یہ میڈلز بکس نایاب دریافت ہے۔ کلب میں ہر شخص کی یہ خواہش ہے کہ ہم اس میڈلز بکس کے حقیقی وصول کنندہ یا اس کی فیملی کو تلاش کر کے انہیں یہ نادر میڈلز پہنچائیں اور ہم سب اس سلسلے میں نیک خواہشات رکھتے ہیں۔
تازہ ترین