• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطیات جمع کرنے کی مہم، عام شہری خلا کے سفر کیلئے تیار

لندن( نیوز ڈیسک)چار ’ایمیچر‘ خلا نورد خلا میں جانے والے ایک انتہائی قابل ذکر مشن کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں جسے خلائی سیاحت کے لیے بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔اس پرواز کے لیے فنڈنگ امریکی ارب پتی جیرڈ آئزیک مین نے کی ہے جو خود بھی اس سفر کا حصہ ہوں گے اور ان کے علاوہ عملے کے تین افراد شامل ہوں گے۔ان کو امید ہے کہ اس سفر سے وہ دوسروں کو متاثر کر سکیں گے اور بچوں میں ہونے والے کینسر کے علاج کے لیے رقم جمع کر سکیں گے۔ اس مشن کو ’انسپیرشن فور‘ کا نام دیا گیا ہے۔جیرڈ آئزیک مین کے ساتھ اس سفر میں ایک ڈیٹا کے شعبے کے ماہر، ایک سائنس کے استاد اور ایک صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والا فردبھی شامل ہیں۔ عملے کو سفر پر لے جانے والے راکٹ ’ڈریگن‘ کو امریکی ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس نے بنایا ہے۔
تازہ ترین