• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آر ایس بدانتظامی کے بعد کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر بابر حامد مشکل میں

راولپنڈی (عبدالماجدبھٹی/ نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ میں نئے چیئرمین کی آمد کے بعد چند ماہ میں کئی انتظامی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد مشکل میں دکھائی دیتے ہیں۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے ساتھ پی ایس ایل معاملات میں اہم کردار ادا کرنے والے عمران احمد کو ڈی آر ایس کی بدانتظامی کا براہ راست ذمے دار قرار دیا جارہا ہے۔ عمران احمد ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کو دیکھتے ہیں جبکہ اس شعبے کے سربراہ بابر حامد ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر حامد گذشتہ دس دن سے چھٹیوں پر چلے گئے ہیں۔ رمیز راجا کی جانب سے چند ماہ کچھ بڑے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کچھ افسران کے معاہدے ختم ہونے کے بعد ان کی تجدید نہیں ہوگی۔ ڈائریکٹر کرکٹ سمیت کچھ نئی تقرریاں زیر غور ہیں۔ چیف ایگزیکٹو وسیم خان بھی مشکل میں ہیں ۔ وہ خاموشی سے پیچھے چلے گئے ہیں۔

تازہ ترین