• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدور کا اعلان 28 ستمبر کو ہوگا

اسلام آباد (حنیف خالد) ریگولیٹر ڈائریکٹریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز وزارت تجارت اسلام آباد کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے کارپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایٹ کلاس کی پولنگ 19ستمبر کو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک لاہور میں ہو گی۔ اسی رات کارپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایٹ کلاس پولنگ کے غیر حتمی نتائج کا اعلان ہو گا۔ 22ستمبر کو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین‘ سینئر وائس چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کا اجراء ہو گا جن کی وصولی کی آخری تاریخ 24ستمبر 2021ء رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین