• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب افسران پر ملزم یا ادارے سے فون پر رابطے پر پابندی

اسلام آباد،لاہور(آئی این پی،نمائندہ جنگ) نیب افسران پرملزم یاادارے سے فون پر رابطے پرپابندی،صرف سرکاری مراسلہ بھیجنا ہوگا، جعلی نیب افسروں کیخلاف کارروائی، 12 گرفتار۔ چیئرمین قومی احتساب بیوروجسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب افسران پر دوران انکوائری کسی ملزم یاادارے سے فون پررابطہ کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ جسٹس(ر) جاوید اقبال نے خود کو نیب افسران ظاہر کرکے بلیک میل کرنے والے گروپ کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے، نیب انٹیلی جنس ونگ کی جانب سے اب تک 12ملزمان کوگرفتارکیا گیا، حکام نے بتایا کہ چندعناصرخودکونیب افسرظاہرکرکے ٹیلی فون پر رابطے کی کوشش کرتے ہیں۔

تازہ ترین