• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آخری حد تک ٹی ٹی پی کے پیچھے جائے، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال وزیرخارجہ کی ٹی ٹی پی کو معافی کی مشروط پیشکش، کیا معافی دینی چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ تحریک طالبان افغانستان اور تحریک طالبان پاکستان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں پاکستان آخری حد تک ٹی ٹی پی کے پیچھے جائے ، ٹی ٹی پی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ مل کر پاکستان میں دھماکے کرواتی تھی، ارشاد بھٹی نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان نہ دہشتگردی ترک کرے گی نہ آئین تسلیم کرے گی، ٹی ٹی پی کو مشروط معافی یا امن معاہدے کرنے کے حق میں نہیں ہوں، تحریک طالبان افغانستان اور تحریک طالبان پاکستان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، افغان طالبان اسی لیے پاکستانی طالبان کو جیلوں سے رہا اور پروٹوکول دے رہے ہیں، طالبان کی افغانستان میں فتح کے بعد ٹی ٹی پی ایسا ہی نظام پاکستان میں لانے کیلئے گٹھ جوڑ کررہی ہے، پاکستان آخری حد تک ٹی ٹی پی کے پیچھے جائے اور طاقت کا استعمال کرے۔

تازہ ترین