• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا کام جلد مکمل کیا جائے، ڈی جی ایم ڈی اے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا ہے کہ میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا ترقیاتی کام دئیے گئے مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ آئندہ 2 ماہ میں بلڈنگ کے 3 فلور مکمل ہونے چاہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ڈائریکٹرز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ڈائریکٹر انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ کنٹریکٹر کے کام کی سپیڈ کو بڑھایا جائے۔ روزانہ کی بنیاد پر کام کو چیک کیا جائے، کنٹریکٹر کو پابند کیا جائے کہ ہر ہفتے اپنے ترقیاتی کام کی پراگریس رپورٹ بمعہ تصاویر پیش کرے۔
تازہ ترین