• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی: PMDA قانون کیخلاف قرار داد منظور

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں مجوزہ پی ایم ڈی اے قانون کے خلاف قرار داد پیش کر دی گئی، جو کثرتِ رائے سے منظور بھی کر لی گئی۔

قرار داد وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے پیش کی جس میں پارلیمنٹ کی پریس گیلری بند کرنے کی بھی مذمت کی گئی۔

سعید غنی نے قرار داد کے حق میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو اغواء اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ بدترین آمرانہ دور میں بھی پارلیمنٹ کی پریس گیلری کو تالے نہیں لگے، میڈیا ڈسٹرکشن اتھارٹی بنائی جا رہی ہے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ جو ادارے آئین کے تحت آزادی سے کام کر رہے ہیں ان پر قدغن لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔

سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاہے عدلیہ ہو یا میڈیا، ان تمام اداروں کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔

مجوزہ پی ایم ڈی اے قانون کے خلاف سعید غنی کی پیش کی گئی قرار داد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی۔

قرار داد کی منظوری کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

تازہ ترین