• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ واپسی معاملہ، ڈیرن سیمی پاکستان کے حق میں سامنے آگئے


ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی بھی پاکستان کے حق میں سامنے آگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخی پر ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہونا کافی مایوس کن خبر ہے۔

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ گزشتہ چھ سال پاکستان کا دورہ کرتا رہا، یہ ایک بہترین ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان میں خود کو ہمیشہ محفوظ سمجھا، یہ پاکستان کرکٹ کو ایک بڑا دھچکا ہے۔

تازہ ترین