وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چلمن کے پیچھے کیا ہے آئندہ کچھ دنوں میں پتہ چلے گا، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ہائی سیکیورٹی دی گئی تھی، اب نیوزی لینڈ ٹیم کے دورے کا چیپٹر کلوز سمجھیں، جو کوشش کرنی تھی وہ کرلی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بات کی، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم پر باہر حملہ ہوسکتا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ صبح ہماری ایجنسیوں نے ٹیم سے بات کی، نیوزی لینڈ ٹیم کا کہنا تھا کہ انہیں واپس آنے کے لئے کہا گیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے کسی ادارے کے پاس نیوزی لینڈ ٹیم کے بارے میں کوئی تھریٹ نہیں تھی، نیوزی لینڈ کے پاس بھی کوئی اطلاع نہیں تھی، صرف بہانہ بنایا گیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہندوستان ہمارے خلاف ایک ماہ سے پروپیگنڈا کررہا ہے، افغانستان میں طالبان کے قبضہ کے باوجود امن تھا۔